لندن( پی اے ) اسرائیل کی حکومت نے ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے اپنی نیشنل لائبریری میں پہلی مرتبہ 10ویں سے18صدی عیسوی تک کےانتہائی منفرد سائز اور طرز کے نادر اور انتہائی چھوٹے سائز کے قرآن پاک کے نسخوں کی نمائش شروع کی ہے ،اس مقصد کیلئے لائبریری کے ایک چھوٹےسے کمرے میں قرآن کریم کے16نسخے رکھے گئے ہیں، اس کمرے کے داخلی دروازے کو کمرے کے شوکیس میں رکھے گئے قرآن کریم کے مسودوں کی مناسبت سے خوبصورت پھولوں سے سجایاگیا ہے ،نمائش کے مہتم کیوریٹر راکیل یوقلیس نے بتایا کہ ہم نے ایک چھوٹی لیکن انتہائی طاقتور اور بااثر نمائش کااہتمام کیاہے اور یہ نمائش ہے قرآن کریم کے نادر نسخوں انھوں نے بتایا کہ قرآن کریم کے ان نادر نسخوں میں پورے ایک ہزار سال کی اسلامی ثقافت کی تاریخ پوشیدہ ہے،انھوں نے کہا کہ اسرائیل میں صہیونی ثقافت اکثریتی ثقافت ہے اس لئے اقلیتی ثقافت کو ریڈیو ٹی وی پر زیادہ وقت نہیں مل پاتا اس لئے اب یہ نیشنل لائبریری اپنے زیر اہتمام اسلامی مسودات کی نمائش کررہی ہے تاکہ اس بارے میں آگہی میں اضافہ ہو اور اسرائیل میں بھی اسلام کے بارے میں لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہوسکے۔