آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍شوال المکرم 1439ھ21؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کتاب کی اشاعت یا اسکینڈل سے پارٹی کو نقصان نہیں ہوگا، عمران

جدہ(شاہد نعیم/ نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کتاب یا اسکینڈل سے پارٹی کو نقصان نہیں ہوگا، افتخار چوہدری نے نوازشریف کو 2013میں جتوایا، انھیں صدر نہیں بنایا تو پیچھے ہٹ گئے، کل سے متنازع پارٹی ٹکٹوں پر نظرثانی کرینگے، 10فیصد پر ورکرز کے تحفظات دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سربراہ چوری پر لگ جائے تو ملک کا بھٹہ بیٹھ جاتا ہے، عوام مجرم کو حکمران بنا دیں توبھی ملک تباہ ہوجاتے ہیں۔ مدینہ منورہ سے جدہ روانگی سے قبل کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کبھی یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہےیا پاکستان میں ترقی کےمواقع نہیں، پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے، اب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کا نظام بددیانت لوگوں کو اوپرنہیں آنے دیتا، ہم نے خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، خیبر پختونخواہ میں تجربہ نہ ہونے کے باوجود صوبہ صحت، تعلیم، ماحولیات میں آگے نکل گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 90 فیصد پارٹی ٹکٹ ٹھیک دیے گئے ہیں، 10 فی صد ٹکٹوں پر

x
Advertisement

پرانے ورکز کے تحفظات دورکریں گے اور جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پرنظرثانی شروع کی جائے گی، کسی سے زیادتی نہیں ہوگی، اقتدار ملے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی۔ عمران خان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے افتخارچوہدری نے 2013 میں آر اوز کی مدد سے نوازشریف کوجتوایا، افتخارچوہدری کو نوازشریف نے صدر نہیں بنایا، تو وہ پیچھے ہٹ گئے، کتاب کی ا شاعت یا کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے 27 ویں شب مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں گزاری اور روضئہ رسول پر حاضری کے بعد جدہ پہنچے جہاں پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر ذوالقرنین علی خان کی رہائش پر چیئریٹی افطار و عشائیہ میں بھی شرکت کی۔ بعد ازاں سرکاری پروٹوکول کے سات اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں