• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل نہیں تو کیا نواز شریف خود عدالت آئیں گے، جسٹس محسن کیانی

وکیل نہیں تو کیا نواز شریف خود عدالت آئیں گے، جسٹس محسن کیانی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں حتمی دلائل موخر کرنے کی درخواست کی سماعت20جون تک ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا اگر وکیل نہ آئے تو درخواست پر کون دلائل دیگا؟ کیا نواز شریف خود عدالت آئینگے ؟نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت مقدمے سے بھی دستبردار ہوگئے۔ منگل کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نواز شریف کی درخواست کی سماعت کی تو خواجہ حارث کے ایسوسی ایٹ سعد ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے اور خواجہ حارث کی طرف سے وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست کی،ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا خواجہ حارث نے سپریم کورٹ کا آرڈر ملنے سے پہلے ہی وکالت نامہ واپس لے لیا ہے، سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد ویسے ہی درخواست غیر موثر ہو گئی ہے، پراسیکیوشن ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں حتمی دلائل مکمل کر چکی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا اگر وکیل نہ آئے تو درخواست پر کون دلائل دیگا؟ کیا نواز شریف خود عدالت آئینگے ؟ جسٹس عامر فاروق نے کہا حکم امتناعی نہ ہونے کے باعث احتساب عدالت سماعت جاری رکھے۔

تازہ ترین