• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور ان کی اہلیہ کی عمرے کی ادائیگی

عمران خان اور ان کی اہلیہ کی عمرے کی ادائیگی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مکہ مکرمہ میں ہیں جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا ہے۔

عمران خان نے سعودی شاہی مہمان خانے قصر الصفا میں قیام کیا۔

وہ آج کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پاکستان روانہ ہوں گے۔


اس سے قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حاضری بھی دی۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز سعودی عرب میں افطار ڈنر سے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین