• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سر گودھا، بس اور ڈمپر میں تصادم، 4افراد جاں بحق،20زخمی

سر گودھا، بس اور ڈمپر میں تصادم، 4افراد جاں بحق،20زخمی

سر گودھا میں مسافر بس اور ڈمپرٹرک کے درمیان تصادم ہوا ہے،حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ بچوں سمیت 20افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سرگودھا شہر سے 20 کلو میٹر دور جھنگ روڈ 85شمالی کے قریب تیز ڈمپرلوڈر سے مسافر بس ٹکرا گئی ،حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 20 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

تازہ ترین