• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹائن میں کشتی کے سامنے برفانی تودہ دوٹکڑوں میں تقسیم


ارجنٹائن میں ساحل کی سیرکرتے سیاحوں نے اپنے کیمرے میں ایک انوکھا منظر محفوظ کیا جب اچانک ان کی بوٹ کے سامنے ایک دیوہیکل برفانی تودہ دیکھتے ہی دیکھتے زور دار دھماکے سے ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا ۔

 Patagonia کے علاقے میں دلکش ساحل کی فلم بندی کرتے ان سیاحوں کے سامنے موجودپانی پر تیرتا نیلے رنگ کا آئس برگ پہلے تو ٹوٹ کر ٹکڑوں میں بٹ گیا اور پھرپانی میں ڈوب کر ایک بڑا ٹکڑا اچانک سطح پر نمودار ہوا۔

ارجنٹائن میں کشتی کے سامنے برفانی تودہ دوٹکڑوں میں تقسیم

سیاح یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے اور کچھ فاصلے پر اپنی کشتی ر وک پر تمام منظر کوکیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

اس ویڈیو کو انٹر نیٹ پر بھی خوب پسندکیا جارہا ہے۔

تازہ ترین