• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: جدید ایجادات اور ٹیکنالوجی سے سجے میلے کا آغاز


جرمنی میں جدید ٹیکنالوجی سے سجے سب سے بڑے میلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں کئی ممالک کے وفود سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

جرمنی کے شہر ہین اوور میں CeBITنامی ٹیکنالوجی کی اس سب سے بڑی نمائش میں دنیا بھر سے درجنوں ممالک کی تین ہزارسے زائد کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگا ئے ہیں جن کی نت نئی اشیاء نمائش میں شرکت کرنے والوں کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہیں۔

جرمنی: جدید ایجادات اور ٹیکنالوجی سے سجے میلے کا آغاز

گزشتہ روز شروع ہونے والا یہ میلہ 15جون تک جاری رہے گا جس میں کئی ممالک کے وفود اورٹیکنالوجی کمپنیاں بھی اس میلے کی رونقیں بڑھانے پہنچے جہاں سیکیورٹی میں جدید طریقے متعارف کروانے میں خاص دلچسپی کا اظہار کیاگیا۔

ہیلپنگ روبوٹس ہوں یا مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ، جدید پارکنگ سسٹم ہو یاسیلف ڈرائیونگ وہیکلز، ورچوئل ٹیکنالوجی ہو یا پھرری سائیکلنگ مشینیں،تمام کی تمام اشیاء نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔

جرمنی: جدید ایجادات اور ٹیکنالوجی سے سجے میلے کا آغاز

یہ رنگارنگ میلہ جمعے تک اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پزیر ہو جائے گا۔

تازہ ترین