• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برازیل کی فٹ بال ٹیم ایک طرف تو فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں میں زور و شور سے مصروف دکھائی دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب ورلڈ کپ کی مصروفیت میں اپنے ساتھیوں کی سالگرہ نہیں بھولے جنہوں نے گزشتہ دن گراؤنڈ میں پریکٹس کے دوران اپنے ساتھیوں کی خوب دھوم دھام سے سالگرہ منائی۔

اسٹار برازیلیئن فٹبالر نیما ر اورٹیم کے دیگر پلیئرز نے Philippe Coutinho کی 26ویں اور Fagner کی29 ویں سالگرہ ایسے منائی کہ تمام پلیئرز پریکٹس چھوڑ چھار پارٹی میں مصروف ہو گئے۔

یاروں یہی دوستی ہے!!

ایک ہی دن ٹیم کے دو پلیئرز کی سالگرہ نے برازیل کی ٹیم کو پارٹی کا موقع فراہم کر دیا جنہوں نے فوم برتھ ڈے بوائز کے چہروں میں پھینکا اور خوب شور وغل کیا۔

جی جناب فیفا ورلڈ کپ کی اہمیت اپنی جگہ تاہم دوستی اسی کا نام ہے ۔

تازہ ترین