آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍شوال المکرم 1439ھ 20؍جون2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جمشید دستی کی والدہ انتقال کر گئیں

جمشید دستی کی والدہ انتقال کر گئیں ، عوامی راج پارٹی کے سربراہ کی والدہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کے سابق رکن اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی والدہ غلام سکینہ کو طبیعت خراب ہونے پر انہیں نشتر اسپتال ملتان داخل کیا گیا جہاں دوران علاج ان کا قضائے الہٰی سے انتقال ہو گیا ۔

x
Advertisement

نماز جنازہ فرید کالونی میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کے آبائی قبرستان واقع بستی دھل والا میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میںسابق ممبران اسمبلی ،سیاست دانوں،بلدیاتی نمائندوں،سرکاری افسران، وکلاء صحافیوں سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں