• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کے نام مطالبات بھرا خط

فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کے نام مطالبات بھرا خط

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو مطالبات بھرا خط لکھ دیا ہے جس میں وفاقی و صوبائی سیکریٹریز کی تبدیلی اور چیئرمین نادرا کی برطرفی سمیت کئی مطالبات کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں تمام وفاقی اور صوبائی سیکریٹریز داخلہ کو بدلنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

خط میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے عمدہ ترین ساکھ،تجربہ کار اورپیشہ وارانہ مہارت والےافسران کا تقرر کیا جائے ۔

خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کرانے والی مشینری کی تطہیر کرےاور نادرا سے حساس معلومات باہر آنے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو فوراًبرطرف کیا جائے ۔

پی ٹی آئی ترجمان نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سابق اورموجودہ بعض حکومتی اداروں کےسربراہان میں گٹھ جوڑکابھی سراغ لگائے۔

تازہ ترین