آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل6؍ صفر المظفّر 1440ھ16؍اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عوام مجرم کو حکمراں بنا دیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں، عمران خان

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام مجرم کو حکمراں بنا دیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مدینہ منورہ سے جدہ روانگی سے قبل کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی یہ نہیں سوچا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہےیا پاکستان میں ترقی کےمواقع نہیں۔ پاکستان وسائل سے مالامال ہے۔ فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے، مغرب کا نظام بددیانت لوگوں کو اوپرنہیں آنے دیتا۔

عمران خان نے کہا کہ اگر ملک کا سربراہ چوری پرلگ جائے تو ملک کا بھٹا بیٹھ جاتا ہے، ہم نے خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، خیبر پختونخواہ میں تجربہ نہ ہونے کے باوجود صوبہ صحت، تعلیم، ماحولیات میں آگے نکل گیا۔

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ جدہ پہنچنے پہ عمران خان نے کہا کہ 90 فی صد پارٹی ٹکٹ ٹھیک دئیے گئے ہیں، 10 فی صد ٹکٹوں پر پرانے ورکز کے تحفظات دورکریں گے، جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پرنظرثانی شروع کی جائے گی، کسی سے زیادتی نہیں ہوگی، اقتدار ملے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی۔

عمران خان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے 2013 میں آر اوز کی مدد سے نوازشریف کوجتوایا، افتخارچوہدری کو نوازشریف نے صدر نہیں بنایا، تو وہ پیچھے ہٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کی ا شاعت یا کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین روضہ رسول پہ حاضری کے بعد جدہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر ذوالقرنین علی خان کی رہائش پہ چیرئٹی افطار و عشائیہ میں بھی شرکت کی ۔

بعد ازاںوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں