• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ذلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے کیسے نکلا؟

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی دوست ذلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا۔نگراں وزیرداخلہ اعظم خان عمران خان فائونڈیشن کے بورڈ ممبر نکلے ۔

عمران خان فائونڈیشن کی ویب سائٹ پر بھی اعظم خان کا نام بطور بورڈ ممبر موجود ہے جبکہ ذلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے تانے بانے بھی عمران خان اور نگراں وزیر داخلہ کے ساتھ ملنے لگے ہیں۔

دوروز قبل ذلفی بخاری کو ائر پورٹ پر ایف آئی امیگریشن حکام نے بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی تاہم سیکرٹری داخلہ نے زلفی بخاری کو سعودی عرب جانے کے لیے بلیک لسٹ سے نام نکال کرسفرکی اجازت دی تھی ۔

وزارت داخلہ کے پاس بلیک لسٹ سے نام نکالنے کا صوابدیدی اختیار موجود ہے لیکن مجوزہ طریقہ کار کے مطابق بلیک لسٹ سے نام نکالنے کے لئے 2 سے 3 روزلگتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان ذلفی بخاری کو ساتھ لے کرجانے پر اصرار کرتے رہے ، چیئرمین تین گھنٹے سے زائد ائیرپورٹ پرذلفی بخاری کا انتظار کرتے رہےاور انہیں ساتھ عمرے کی ادائیگی کےلئے سعودی لے گئے ۔

تازہ ترین