آپ آف لائن ہیں
منگل2؍ذوالحجہ 1439ھ 14؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم ’سنجو‘ میں اداکارہ منیشا کوئرالا نرگس بن گئیں ۔جی ہاں، بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم 'سنجومیں نامور اداکارہ منیشا سنجے دت کی والدہ کے روپ میں نظر آئیں گی جس کی نئی تصاویرانہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کر کے ماضی کی یادیں تازہ کردی ہیں۔

منیشا کوئرالا نرگس بن گئیں

دوسری جانب فلم '’سنجو‘میں قابل اعتراض سین پر ایک شخص نے سی بی ایف سی کو شکایت درج کروادی ہے اور کہا ہے کہ ٹریلر میں دکھایا جانا والا جیل کا غلط منظر پیش کیا گیا ہے۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’ 'سنجو‘ میں رنبیر کپورمرکزی کردار یعنی سنجے دت کے روپ میں دکھائی دیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پاریش راول سمیت اداکارہ سونم کپور، منیشا کورالا اور اداکار وکی کوشال شامل ہیں۔

واضح رہے فلم رواں ماہ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں