• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی پاکستان جیت گیا ، اسکاٹ لینڈ کو 84 رنز سے شکست

دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی پاکستان جیت گیا ، اسکاٹ لینڈ کو 84 رنز سے شکست

پاکستان اسکاٹ لینڈ کے خلاف بدھ کی رات دوسرا ٹی 20میچ بھی 84رنز سے جیت گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر آج بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مخالف ٹیم کو جیت کے لئے 167رنز کا آسان ہدف دیا تاہم اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم یہ ہدف بھی حاصل نہ کرسکی اور صرف 82رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

ایڈن برگ میں آج پہلے اسکاٹش بلے باز جارج منسی بغیر کوئی رن بنائے عثمان خان کی گیند آؤٹ ہوئے تو یہیں سے ٹیم کا مورال ڈاؤن ہوتا نظر آیاجبکہ

دوسرےبیٹسمین رچی بیرنگٹن بھی 20 ہی رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ان کی جگہ آئے کپتان کائل کٹزر لیکن وہ بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور عثمان خان کی گیند پر ایک رن بناکر کلین بولڈ ہوگئے ۔ ادھر ڈائلن بج چار رنزہی بناسکے۔

اس سے قبل پاکستانی بیٹسمین اور اوپنر احمد شہزاد اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔

احمد شہزاد اور فخر زمان نے 60 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ انہوں نے 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز بنائے، ان کی وکٹ میچل لیکس کے حصے میں آئی۔

مجموعی اسکور میں صرف 2رنز کے اضافے کے بعد 6 چوکوں کی مدد سے 33 بنانے والے دوسرے اوپنر فخرزمان کو مارک واٹ نے پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلے والے کپتان سرفراز احمد آئوٹ ہونے والے آج کے تیسرے بیٹسمین تھے، وہ 14رنز بناکر کرس سول کا شکار بن گئے۔

98 کے اسکور پر حسین طلعت 17 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،وہ میچل لیکس کا دوسرا شکار بنے،نئے آنے والے بیٹسمین آصف علی کو میچل لیکس نے اسی اوور میں میدان بدر کردیا ۔

پاکستان کی اننگز کی خاص بات گزشتہ میچ کے نصف سنچری میکر شعیب ملک کی بیٹنگ رہی،انہوں نے 22 گیندوں پر 5 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 49 رنز بنائے ۔

اسکاٹ لینڈ کی بولنگ لائن نے گزشتہ میچ کے مقابلے میں شاندار گیند بازی کی، میچل لیکس نے 3،کرس سول نے 2 اور مارک واٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

گرین شرٹس نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 205 رنز کا ہدف دیا تھا اور حریف ٹیم کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین