• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، دہری شہریت رکھنے والے سفیروں کی تفصیلات طلب

سپریم کورٹ، دہری شہریت رکھنے والے سفیروں کی تفصیلات طلب

لاہور(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے دہری شہریت رکھنے والے بیرون ممالک تعینات سفیروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )کو اس بارے میں رپور ٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بنچ نے دہری شہریت کے معاملے پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ دہری شہریت کے حامل افراد کی تعداد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی شہریت کے حامل افسروں کے بارے میں کوئی قانون نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ قانون سازی ہو سکے۔

تازہ ترین