• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا

شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا

اسلام آباد( طاہر خلیل) وزارت داخلہ نے شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ تین رکنی کابینہ کمیٹی کو بھیج دیا۔ تین رکنی کابینہ کمیٹی میں وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اوروزیر قانون شامل ہیں، ایک روز قبل وزیر داخلہ اعظم خان نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ نیب کے خط پر شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے یہ معاملہ اب سہ رکنی کابینہ کمیٹی کو بھیج دیاہے جس کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی کابینہ کوئی فیصلہ کرے گی۔ وزارت داخلہ کو نیب نے دو خطوط کے ذریعے باور کرایا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرکے ان کے غیرملکی سفر پر پابندی لگائی جائے، احتساب عدالت کا کیس آخری مرحلوں میں ہے اس لئے ان کی پاکستان میں موجودگی ضروری ہے۔

تازہ ترین