اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نئے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے یکم نومبر 1986 کو سول سروس جوائن کی ۔ پولیس سروس کے امجد جاوید سلیمی کا تعلق 14 ویں کامن سے ہے۔امجد جاوید سلیمی کا ڈومیسائل فیصل آباد سے ہے۔نئے آئی جی سندھ 31 جنوری 2020 کو ریٹائر ہوں گے۔ نئے آئی جی پنجاب کلیم امام نے یکم نومبر 1988 کو سول سروس جوائن کی16 ویں کامن کے ڈاکٹر کلیم امام کا ڈومیسائل سندھ اربن کا ہے۔نئے آئی جی پنجاب 24 اپریل 2022 کو ریٹائر ہوں گے۔نئے آئی جی خیبر پختونخواہ محمد طاہر نے یکم نومبر 1988 کو سول سروس جوائن کی ۔ نئے آئی جی خیبر پختونخواہ کا تعلق 16 ویں کامن سے ہے۔نئے آئی جی کے پی محمد طاہر 21 نومبر 2020 کو ریٹائر ہوں گے۔نئے آئی جی بلوچستان محمد حسن بٹ نے 18 نومبر 1989 کو سول سروس جوائن کی ۔محمد حسن بٹ کا تعلق 17 ویں کامن اور ڈومیسائل راولپنڈی کا ہے۔نئے چیف سیکرٹری سندھ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے 3 اگست 1991 کو سول سروس جوائن کی ۔گریڈ 22 کے اعظم سلیمان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔نئے چیف سیکرٹری سندھ اعظم سلیمان خان کا ڈومیسائل لاہور سے ہے۔نئے چیف سیکرٹری سندھ 22 مارچ 2021 کو ریٹائر ہوں گے۔نئے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے یکم نومبر 1988 کو سول سروس جوائن کی ۔کیپٹن ریٹائرڈ اکبر حسین درانی کا تعلق 16 ویں کامن اور ڈومیسائل کوئٹہ کا ہے۔نئے چیف سیکرٹری پنجاب 26 اکتوبر 2021 کو ریٹائر ہوں گے۔نئے چیف سیکرٹری کے پی نوید کامران بلوچ نے 22 اکتوبر 1985 کو سول سروس جوائن کی ۔نوید کامران بلوچ کا تعلق 13 وی کامن اور ڈومیسائل نواب شاہ کا ہے۔نئے چیف سیکرٹری کے پی 7 مارچ 2021 کو ریٹائر ہوں گے۔نئے چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اخترنذیر نے یکم دسمبر 1990 کو سول سروس جوائن کی۔نئے چیف سیکرٹری بلوچستان کا تعلق 18 ویں کامن اور ڈومیسائل سرگودھا کا ہےڈاکٹر اختر نذیر 14 جنوری 2022 کو ریٹائر ہوں گے۔