• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اعلان کیا ہے کہ اے پی این ایس کی رکن مطبوعات عید الفطر کے موقع پرتعطیل کی وجہ سے دو دن شائع نہیں ہونگی۔ عید کے مو قع پر ہو نے والی تعطیلات کے شیڈول کے مطابق عید جمعہ 15؍ جون 2018ء ہو نے کی صورت میں ہفتہ16؍ جون اوراتوار17؍ جون کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے جبکہ جمعہ 15؍ جون اور ہفتہ 16جون کوشام کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے تاہم اگر شام کے اخبارات چاہیں تو اتوار 17؍ جون کو اپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔ عید ہفتہ 16؍ جون 2018ء ہو نے کی صورت میں اتوار 17؍ جون اور پیر 18؍ جون کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہونگے جبکہ ہفتہ 16؍ جون اور اتوار 17؍ جون کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے تاہم اگر شام کے اخبارات چاہیں تو پیر 18؍ جون کو اپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین