• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستانی فلم ”وجود“ کی تشہیری مہم زوروں پر، عید پر ریلیز ہوگی


کراچی (محمد ناصر) رومانس، تھرل، ایکشن اور انٹرٹینمنٹ سے بھر پور میٹھی عید کی بڑی پاکستانی فلم ”وجود“ کی ریلیز کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اس جاندار فلم کی تشہیری مہم اپنے عروج پر ہے۔ ملک کے مختلف حصوں کے بعد فلم کی اسٹار کاسٹ اب پاکستان کے دِل لاہور میں ہے۔”وجود“ کے مرکزی کرداروں نے لاہور کے مقامی شاپنگ سینٹر میں قدم رکھا تو عوام کی بڑی تعداد پاکستان کے سپر اسٹار اداکاروں کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئی۔ نوجوانوں کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد نے اپنے پسندیدہ آرٹسٹوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ شاپنگ ہال میں موجود کئی فیملیز عید کی تیاریاں ادھوری چھوڑ کر ”وجود“ کی اسٹار کاسٹ کے ساتھ کھڑے رہے۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ زور و شور سے جاری ہے۔ ”جیو اور جنگ گروپ“ اس فلم کے میڈیا پارٹنر ہیں۔ فلم کی تشہیری مہم کے موقع پر فلمی ستاروں نے ”وجود“ کو پاکستان کی سب سے بڑی اور بہترین فلم قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے اچھوتے اور منفرد موضوعات پر بہترین فلمیں بنانے کی ضرورت ہے اور یہ فلم عوام کے معیار پر پُورا اترے گی۔ عوام کی پسند کا تمام مصالحہ ”وجود“ میں کہانی کی صورت میں ”موجود“ ہے۔ فلم کے جاندار ٹریلر نے کئی روز تک تہلکہ مچائے رکھا۔ اس فلم کے دو گیت ”وجود“ اور ”مجھے اب رہنا ہے ساتھ تیرے“ نے بھی دھوم مچادی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی کہانی پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔ اس فلم میں پاکستان کے تین سپر اسٹار ایک ساتھ جلوہ دکھائیں گے اُن میں جاوید شیخ، فلم اسٹار شاہد اور فلم اسٹار ندیم شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین