• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول غلط ثابت ہوگیا‘

’جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول غلط ثابت ہوگیا‘

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کہتی ہیں جنرل اسمبلی میں قرار داد کی منظوری نے جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول غلط ثابت کردیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور ہوگئی جبکہ فلسطینیوں کے قتل عام کی ذمے داری حماس پر ڈالنے کا امریکی الزام مسترد کر دیا گیا۔

قرار داد کی حمایت میں 120 ملکوں نے ووٹ دیا جن میں سے 8 ممالک نے مخالفت کی اور 45 ممالک غیر حاضر رہے، مذمتی قرار داد پیش کرنے میں پاکستان بھی شریک تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کی حمایت میں ووٹ اصولوں کی فتح ہے، قرار داد مسلح تنازع میں فلسطینیوں کےحقوق کے تحفظ کےعزم کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرارداد کی حمایت کا مقصد فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے کا عملی قدم اٹھانا تھا، سلامتی کونسل کی ناکامی پر او آئی سی کو قدم اٹھانا پڑا، پاکستان نے بھرپور ساتھ دیا۔

پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی 54 رکنی اقتصادی اور سماجی کونسل کا رکن بن گیا، 186میں سے 175 ووٹ پاکستان کےحق میں آئے۔

تازہ ترین