• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان میں عید جمعے کو ہوگی یا ہفتے کو؟

عید جمعے کو ہو گی یا ہفتے کو؟ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، عید ہفتےکو ہونے کا امکان ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہو گا جس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں 1439 ہجری کے شوال کے چاند کی رویت کی جائے گی اور شوال کے چاند سے متعلق ملک بھر سے شہادتیں جمع کی جائے گی، جس کے بعد چاند کی رویت سے متعلق اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 14جون کو رات 12 بجے کے قریب ہو گی اور شام کے وقت اس کی عمر 19گھنٹے 3 منٹ ہو گی، مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، لہٰذا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

ماہرین کے مطابق ملک کے بعض علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات کم تو بعض علاقوں میں زیادہ ہیں۔

ادھر سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کےلیے اجلاس آج ہوگا، سعودی عرب اور خلیجی ملکوں میں عید جمعے کو ہونے کا امکان ہے۔

مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کی 29 ویں شب قیام الیل میں ختم القرآن کے موقع پر رقت آمیز دعا کرائی گئی ،روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔

سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں اور عیدالفطر (کل) جمعہ کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ آف سعودی عرب نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعرات 29 رمضان المبارک بمطابق 14جون کو عید الفطر کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔

تازہ ترین