• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مجسمہ ساز نےریت سے فٹبال کپ کا مجسمہ بنا ڈالا


مٹی سے مجسمہ سازی کرنےوالے معروف بھارتی آرٹسٹ سدرسن پٹنائیک بھی فیفا ورلڈ کپ کے جوش میں شامل ہو گئے اور ریت سے دلچسپ مجسمہ تیار کر ڈالا۔

ریاست اڑیسہ کے ساحل پرپٹنائیک کے تیار کردہ اس مجسمے میں روس میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی بنائی گئی ہے جبکہ ایک دیوہیکل فٹبال بھی دکھائی دے رہی ہے جس کے نیچے فیفا ورلڈ کپ رشیاء 2018 کا الفاظ تحریرہیں ۔

بھارتی مجسمہ ساز نےریت سے فٹبال کپ کا مجسمہ بنا ڈالا

فیفا کے جوش و جنون کی عکاسی کرتے اس مٹی کے مجسمے کے نیچے پٹنائیک نے’ گُڈ لَک ؛بال فور پیس اینڈ فرینڈ شپ‘ کا پیغام درج کیا ہے جسے دیکھنے مقامی افراد سمیت کئی سیاح بھی یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین