• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈولکرنے زخمی پرندے کو ریسکیو کرلیا،ویڈیو وائرل


کرکٹ کی دنیا کے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر اس بار زخمی پرندے کی مدد کو پہنچ گئے۔ بھارتی کرکٹر نے نہ صرف زخمی پرندے کو ریسکیو کیا بلکہ اُسے اپنے ہاتھ سے چکن اور بریڈ بھی کھلائی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق زخمی پرندے کو کووں نے زخمی کردیا تھا جوسچن کے گھر کی بالکونی میں آگیا اوریوں انہوںنے نہ صرف بالکونی میں رہنے دیا بلکہ اُسے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا

کئی گھنٹوں تک رکھنے کے بعد انہوں نےپرندے کیطبی امداد کی اور اُسے دوبارہ اُڑنے کا قابل بنا کر آزاد چھوڑ دیا۔

فیس بک پر شیئر کی گئی سچن کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک ایک ملین بار دیکھا جا چکا ہے ۔

تازہ ترین