• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چاند نظر نہیں آیا، یکم شوال 16 جون بروز ہفتہ کو ہوگی

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں عید الفطر 16 جون بروز ہفتہ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے صدر مقامات پر ہوئے۔ مفتی منیب الرحمٰن نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظرآنے کے امکانات کم ظاہر کیے تھے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے کہا تھا کہ شوال کے چاند کی پیدائش 13جون کو رات 12بجے ہوچکی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ شوال کے چاند کی پیدائش 13جون کو رات 12بجے کے قریب ہوگئی۔ 14 جون کی شام تک چاند کی عمر19گھنٹے 3منٹ ہوگی اور چاند کا زاویہ ایک ڈگری 51منٹ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ غروب آفتاب کے بعد 39منٹ تک چاند نظر آنے کا وقت ہے، 29رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،14جون کو مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہے گا۔

تازہ ترین