خیرپور میں این اے 208 پر بیٹی نفیسہ شاہ کو ٹکٹ ملنے کی خوشی میں سید قائم علی شاہ پر جیالوں نے نوٹوں کی برسات کردی، پانچ پانچ سو روپے کے نوٹوں سے صدقہ اتارا۔
خیرپور کے حلقہ این اے 208 پر سید قائم علی شاہ اپنی بیٹی سیدہ نفیسہ شاہ کو این اے 208 پر ٹکٹ دلانے میں کا میاب ہوگئے ہیں۔
بلاول بھٹو کی جانب سے نفیسہ شاہ کو ٹکٹ دینے کا اعلان کرتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں جیالے جیلانی ہاؤس پہنچ گئے جہاں قائم علی شاہ بھی موجود تھے تو جیالوں نے سید قائم علی شاہ کو گھیرے میں لیکر کرسی پر بٹھا کر 5،5سو روپے کے نوٹوں سے صدقہ اتارااور قائم علی شاہ کو مبارکباد دی۔
سید قائم علی شاہ بھی بیٹی کو ٹکٹ ملنے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر جھومتے رہے۔
گزشتہ الیکشن میں اس علاقے سے پیپلزپارٹی کے رہنما نواب وسان منتخب ہوئے تھے، نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 208 کے لیے جیلانی اور وسان خاندان میں سرد جنگ جاری تھی۔