نو اسکرینوں کے ساتھ شہر کا سب سے بڑا سنیما گھر کراچی والوں کیلئے چھوٹی عید کا بڑا تحفہ بن کر آرہا ہے۔
نو اسکرینوں کے ساتھ اور مجموعی طور پر تمام تھیٹرز میں بیک وقت میں سولہ سو افراد کی گنجائش پر مبنی یہ اسٹیٹ آف دا آرٹ ملٹی پلیکس روشنیوں کے شہر کی سینما کی تاریخ میں ایک ایسا زبردست اضافہ ہے جسے بڑے اہم سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے۔
ویژوول اور ساؤنڈ کے حوالے سے جدید ترین ٹیکنا لوجی اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے تزئین اور ترتیب دیا گیا یہ ملٹی پلیکس نا صرف ملک کے سب سے بڑے شہر میں بلکہ پاکستان میں آنکھیں کھولنے والا سب سے بڑا پرپز بلٹ سینما گھر ہے۔
راشد منہاس روڈ پر واقع ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اس سے متصل علاقوں کے عوام اس نئے ملٹی پلیکس کو شہر کے آیڈیل مقام پر ایک’ much needed addition‘ قرار دیتے ہیں جنہیں اس سے قبل فلم دیکھنے کے لئے میلوں کا سفر طے کرکے ڈیفنس یا صدر جانا پڑتا تھا۔
شہر کے مرکز میں عوام کی ایک بڑی تعداد کے لئے بہترین سینما ایکسپرینس کا موقع فراہم کرتا اپنی نوعیت کا یہ پہلا سب سے بڑا پرپز بلٹ ملٹی پلیکس ہے جو کراچی والوں کے لئے چھوٹی عید کے بڑے تحفے کے طور پر کھول دیا گیا ہے۔