• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ،4 سابق وزرائے اعلیٰ سمیت کئی اہم شخصیات انتخابی میدان میں

بلوچستان ،4 سابق وزرائے اعلیٰ سمیت کئی اہم شخصیات انتخابی میدان میں

بلوچستان میں عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کےلئے سیاسی اعتبارسے کئی بھاری بھرکم شخصیات میدان میں ہوں گی۔ان میں صوبے کی دو قدآور قبائلی وسیاسی شخصیات یعنی چیف آف جھالاوان اور چیف آف ساروان سمیت چارسابق وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں۔

بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی اکیاون نشستوں کےلئےمجموعی طورپر ایک ہزار400امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کامرحلہ جاری ہے۔صوبائی اسمبلی کی نشستوں کےلئے انتخابات میں حصہ لینے کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےوالوں میں سیاسی اورقبائلی حوالےسےکئی اہم شخصیات شامل ہیں۔

ان نمایاں شخصیات میں چار سابق وزرائے اعلی نواب اسلم رئیسانی،نواب ثناء اللہ زہری،میرجان محمدجمالی اورعبدالقدوس بزنجو شامل ہیں۔ چیف آ ف ساراوان نواب اسلم رئیسانی مستونگ سے آزاد امیدوارکی حیثیت سے میدان میں ہوں گے جبکہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری خضدارسے مسلم لیگ ن کےپلیٹ فارم سےالیکشن میں حصہ لےرہے ہیں۔

اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی کےپلیٹ فارم سے میرجان محمدجمالی جعفرآباد اور عبدالقدوس بزنجو اس بار اپنے آبائی حلقے آواران کےعلاوہ کوئٹہ سےبھی امیدوار ہوں گے۔دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کےسربراہ جام کمال اس بار قومی اسمبلی کےحلقے کی بجائے صوبائی اسمبلی کےبیلہ اوتھل کےحلقے سےامیدوارہیں۔

اسی پارٹی کےبانی سمجھے جانےوالے سینئر سیاستدان اور سینیٹر سعید احمد ہاشمی کوئٹہ شہر کےحلقے سے امیدوار ہوں گےجبکہ سینئرسیاستدان سردارصالح بھوتانی بلوچستان عوامی پارٹی ہی کےامیدوار کی حیثیت سے حب دریجی کے حلقہ سے الیکشن میں حصہ لےرہے ہیں۔

دیگر ا لیکشن میں حصہ لینےوالی نمایاں شخصیات میں آزاد حیثیت سے ژوب سے شیخ جعفر مندوخیل ،قلعہ سیف اللہ سے جمعیت علمائے اسلام ف سے تعلق رکھنےوالےسابق قائد حزب اختلاف مولاناعبدالواسع،کچھی سے پی ٹی آئی کےصوبائی صدر سرداریارمحمدرند، ہرنائی سے پشتونخواہ میپ سے تعلق رکھنےوالے سابق قائد حزب اختلاف عبدالرحیم زیارتوال اور قلعہ عبداللہ سےپشتونخواہ میپ ہی کے ڈاکٹرحامداچکزئی اور نصیرآباد سےپیپلزپارٹی کےمیرمحمد صادق عمرانی شامل ہیں۔

اسی طرح نواب جنگیزمری اور ان کے چھوٹے بھائی نوابزادہ گزین مری نے ایک ہی حلقہ یعنی کوہلو سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ڈیرہ بگٹی کےحلقے سے سابق صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی، نواب میرعالی بگٹی اورجمہوری وطن پارٹی کےنوابزادہ گہرام بگٹی میدان میں ہوں گے۔

تازہ ترین