• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں فرائض کی ادائیگی کواپنے حقوق کے برابرترجیح دینا ہو گی، آرمی چیف

ہمیں فرائض کی ادائیگی کواپنے حقوق کے برابرترجیح دینا ہو گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں فرائض کی ادائیگی کواپنے حقوق کے برابرترجیح دینا ہو گی، ہر رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کا تعلق تمام پاکستانیوں سے ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور قومی سلامتی اور جنگی تربیتی کورسز کرنے والے افسران سے خطاب کیا۔

آرمی چیف نے افسران کو کورس مکمل ہونے پر مبارک باد دی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے کوشاں ہے، خطے میں امن قائم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہےکہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، پاکستان نے ناقابل تسخیر نظر آنے والے سیکورٹی چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔

تازہ ترین