• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون بیلنس لوڈ کرانے میں ٹیکس نہ کٹنے پر صارفین خوش

موبائل فون بیلنس لوڈ کرانے میں ٹیکس نہ کٹنے پر صارفین خوش

موبائل بیلنس لوڈ کرانے پر حکومتی ٹیکسوں اور سروس چارچز کا بڑا شور رہا، سپریم کورٹ نے معاملےکا نوٹس لیا اور فیصلہ سنایا کہ آئندہ پندرہ روز تک موبائل بیلنس لوڈ کرانےپر کوئی کٹوتی نہ کی جائے۔

مارکیٹ میں ہو کا عالم تھا، بیشتر دکانوں کے شٹر بند تھے لیکن ایک دکان پر رش تھا، معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ موبائل بیلنس لوڈ کرانے آئے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے حکم پر پندرہ دن جتنا بیلنس خریدیں گے اس میں سے نہ ودھ ہولڈ نگ کٹے گا، نہ موبائل کمپنیوں کے سروس چارچز، جو بیلنس خرید چکے وہ کنفرم کررہے تھے۔

موبائل بیلنس کی پوری رقم ملنے پر زیادہ تر لوگ خوش ہیں، پندرہ روز کے دوران ٹیکسوں اور سروس چارچز کا نیا طریقہ کار وضع کیا جائے گا، لوگوں کو امید ہےکہ جو طریقہ کار وضع ہوگا اس میں بھی انہیں ریلیف ملے گا۔

تازہ ترین