• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فہد احمد
فہد احمد | 14 جون ، 2018

عیدی بڑھائو تحریک کا آغاز ، بچوں نے گانا بھی بنادیا


نارتھ کراچی کے بچوں نے ایک انوکھی تحریک کا آغاز کردیا ہے جس میں ان کا مطالبہ ہے کہ عید کے موقع پر انہیں ملنے والی عیدی کی رقم بہت کم ہے جسے زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے۔

اس حوالے سے ان بچو ں نے ایک گانا بھی بنا دیا ہے گانے کے بول ہیں ۔۔۔’آئو پھر تحر یک چلائیں ۔۔۔اس عید پہ اپنے پیسوں کی تعداد بڑھائیں ۔۔‘‘

عیدی بڑھائو تحریک کا آغاز ، بچوں نے گانا بھی بنا دیا

اس گانے اور اپنی نوعیت کے دلچسپ مطالبے کی ویڈیو سوشل میڈیا پردھوم مچا رہی ہے ۔

عیدی بڑھائو تحریک کا آغاز ، بچوں نے گانا بھی بنا دیا

مطالبات کے حوالے سے ان بچوں نے نارتھ کراچی میں عارضی طور پر ایک دھرنا بھی دیا جس میں انہوں نے اپنے بڑوں سے مطالبات بھی کیے اور خوب نعرے بھی لگائے ۔

شرکا ء نے اس موقع پر اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے جس پرعیدی بڑھائو سے متعلق مطالبات درج تھے ۔

عیدی بڑھائو تحریک کا آغاز ، بچوں نے گانا بھی بنا دیا

عیدی بڑھائو تحریک کے سربراہ عبادالرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم چند دوستوں نے یہ مطالبہ کیا تھا جو ایک تحریک کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔

انہوں نے اپنے خاندان اور گھر کے بڑوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بار کنجوسی کو جڑ سے کا ٹ دیں اور ہماری عیدی کے پیسوں میں اضافہ کر دیں ۔

عیدی بڑھائو تحریک کا آغاز ، بچوں نے گانا بھی بنا دیا

عبادالرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہو ئی مہنگائی کی وجہ سے ہمارے اخراجات بھی بڑھتے جارہے ہیں لہذا تما م بچوں کی طرف سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارا خیال کیا جائےاور گذشتہ برسوں کے مقابلے میں ہمیں ملنے والی عیدی کو بڑھایا جائے ورنہ ہم سخت احتجاج کر یں گے ۔