• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سفیر پاکستان کا ہسپانوی صوبے کا دورہ

اسپین کے صوبہ ’’ پائیس باسکو ‘‘ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مقامی اداروں کی طرف سے درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے سفیر پاکستان میڈرڈ خیام اکبر اور قونصلر دانش محمودنے پائیس باسکو کے صدر ’’ انیگو اورکویو‘‘ اسپیکر پارلیمنٹ ’’ باکاراشو تے خیریا ‘‘ اور سیکرٹری جنرل خارجہ امور ’’ ماریا انخلیس الورزا ‘‘ اور صوبائی محتسب اعلیٰ ’’مانول اوردریگیز ‘‘سے ملاقاتیں کیں۔

پائیس باسکو میں پاکستانی کمیونٹی کی فیملیز کو پاکستانی ادارے سی بی آر کی طرف سے پائیس باسکو کے صوبائی اداروں سے مالی امداد لینے کے لئے جعلی سرٹیفیکیٹ پیش کرنے کی پاداش میں بڑے جرمانے ادا کرنے کے لئے خط موصول ہوئے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ آپ کے سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہو چکے ہیں اس لئے تین سال تک لی جانے والی امداد کو واپس کیا جائے جبکہ جاری امداد فی الفور بند کی جاتی ہے ۔

سفیر پاکستان کا ہسپانوی صوبے کا دورہ

پاکستانی کمیونٹی اس حوالے سے سخت پریشانی اور تشویش میں مبتلا تھی ۔پائیس باسکو کے صدر سے ہونے والی ملاقات مین سفیر پاکستان اور قونصلر نے انہیں بتایا کہ پاکستانی کمیونٹی میں تعلیمی فقدان ہے اور وہ سرٹیفیکیٹ کے جعلی ہونے کا پتا نہیں لگا سکتی اس لئے جو سرٹیفیکیٹ انہیں ملا انہوں نے آپ کو پیش کر دیا ، عرصہ تین چار سال سے یہ سلسلہ جاری تھا اب آکر معلوم ہوا ہے کہ وہ سرٹیفیکیٹ جعلی طور پر جاری ہو رہے ہیں لہذا پاکستانی کمیونٹی اس جعل سازی کے حوالے سے معلومات نہیں رکھتی اس لئے انہیں ہزاروں یورو جرمانے کی سزا نہ دی جائے ۔

سفیر پاکستان اور قونصلر نے مزید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کو جو کچھ کہا جاتا ہے وہ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بغیر تصدیق کئے وہ کام کر لیتے ہیں لیکن یہاں مقیم پاکستانی کسی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں ۔ پائیس باسکو کے صدر ، اسپیکر پارلیمنٹ ، جنرل سیکرٹری خارجہ امور اور وفاقی محتسب اعلیٰ نے سفیر پاکستان کے دورے اور کمیونٹی مسائل کو مفصل بیان کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا ہو گیا آپ نے ہمیں بروقت اس معاملے سے مطلع کیا ۔

سفیر پاکستان کا ہسپانوی صوبے کا دورہ

انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے سیشن میں اس مسئلے کو بیان کریں گے اور جہاں تک ہو سکا ہم پاکستانی کمیونٹی کے لئے کوئی متوازی راستہ نکالیں گے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے صوبائی صدر اور اسپیکر کو پاکستان میں ہاتھ سے بنائے گئے قالین تحفے میں دیئے ۔

’ جنگ ‘سے بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان خیام اکبر اور قونصلر دانش محمود کا کہنا تھا کہ پائیس باسکو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ہمیں ٹیلی فون پر بتایا گیااور کچھ خط بھی موصول ہوئے جن میں لکھا گیا تھا کہ کمیونٹی کن مسائل کا شکار ہے ۔

سفیر پاکستان کا ہسپانوی صوبے کا دورہ

انہوں نے کہا کہ قونصلر شہزاد حسین بھی اس معاملے کو دیکھتے رہے ہیں لیکن مسائل کا حل تب ہی ممکن تھا جب پائیس باسکو کی اتھارٹیز کو ملا جاتا۔

پائیس باسکو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سفارت خانہ پاکستان کے وفد کے دورہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے وزٹ کرنے سے مقامی اداروں کو پتا چلتا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ اپنی کمیونٹی کے ساتھ کھڑا ہے ۔

تازہ ترین