• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاکھ ٹن سےزائدوزنی 3بحری جہاز شپ بریکنگ یارڈ گڈانی پہنچ گئے

حب (نامہ نگار) عید سے قبل گڈانی کے محنت کشو ں کی عید ہوگئی ، ایک لاکھ ٹن سے زائد وزنی 3 بحری جہاز ٹوٹنے کیلئے شپ بریکنگ یارڈ گڈانی میں لنگرانداز ہوگئے ، محنت کشوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ عید کے فوراً بعد بحری جہازو ں کے توڑے جانے کا عمل شروع ہوگا ۔ 5 ہزارسے زائدمزید محنت کشوں کو روزگار کے ذرائع میسر آسکیں گے ۔ ان بحری جہازوں کے گڈانی میں لنگر انداز ہونے سے جہاں گڈانی کے محنت کشوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں گڈانی سے ٹیکسز وصول کرنے والے محکموں بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان لیبر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران کی بھی چاندی ہوگئی ہے ۔دوسری طرف گڈانی شپ بریکنگ لیبر یونین کے صدر محمد حسین خان اور سیکریٹری جنرل حاجی بابو عبدالکریم جان نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ گڈانی میں بحری جہازوں کی آمد سے محنت کشوں کو روزگار کے ذرائع میسر آسکیں گے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بھی مختلف ٹیکسز کی مد میں بھاری ریونیو وصول ہوگا ۔
تازہ ترین