• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز نے 11 ماہ میں 95 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کرلئے،حلیم شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ نے رواں مالی سال کے دوران گزشتہ 11 ماہ میں جولائی 2017 سے مئی 2018 تک مجموعی طور پر مختلف ٹیکسز کی مد میں 59420.933 ملین روپے وصول کرلئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی مدت میں 52212.932 ملین روپے وصول کئے گئے تھے۔ یہ بات سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ عبدالحلیم شیخ کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ ،شعیب احمد صدیقی اور دیگر ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالحلیم شیخ نے ٹیکس ریکوری کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات باعث مسرت ہے کہ محکمہ کے افسران اور عملے انتہائی محنت سے کام کرتے ہوئے گزشتہ گیارہ ماہ میں 95 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کرلئے ہیں اور امید ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل ہی 100 فیصد سے زائد اہداف حاصل کرلیں گے۔
تازہ ترین