• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشحالی بینک اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے درمیان شراکت کا معاہدہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) خوشحالی مائیکر وفنانس بینک اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام( اے کے آر ایس پی) کے درمیان گلگت بلتستان میں مل کر کا م کرنے پر معاہدہ طے پاگیا۔اس معاہدے کے تحت اے کے آر ایس پی خوشحالی مائیکروفنانس بینک کو علاقے میں مالی خدمات فراہم کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ اس کا مقصد علاقے میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینا اور مقامی لوگوں کو اپنی اقتصادی صلاحیت کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط کے موقع پر صدر خوشحالی مائیکروفنانس بینک ، غالب نشتر اور جنرل منیجر آغا خان رورل سپورٹ پروگرام، مظفرالدین کے ہمراہ اداروں کی سینئر مینجمنٹ کے ارکان موجود تھے۔
تازہ ترین