• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کمپنی کے خرچے پر میں دس دن دبئی اور استنبول گھوما۔
واپسی کے اگلے دن ایچ آر منیجر سے ملاقات ہوئی۔
میں نے کہا، ’’ہماری کمپنی کتنی اچھی ہے۔
پیسے دے کر گھومنے پھرنے بھیجتی ہے۔‘‘
ایچ آر منیجر نے بتایا،
’’صرف اُن افسروں کو تفریحی دورے پر بھیجا جاتا ہے،
جن کے خلاف ماتحتوں کی شکایات بڑھ جاتی ہیں۔
کمپنی سوچتی ہے کہ افسر دباؤ میں ہے۔
اسے بریک ملنا چاہئے۔‘‘
میں کچھ سوچ کر ہنسا،
’’اور اگر میں نے ماتحتوں سے ویسا ہی رویہ برقرار رکھا؟‘‘
ایچ آر منیجر مسکرایا،
’’دوسری بار چھٹی سے واپس نہیں بلایا جاتا۔‘‘
تازہ ترین