• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عید الفطر کی آمد آمد ہے اورعید کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے بھی اپنے مداحوں کو عیدکا تحفہ دیدیا ہے۔

کنگ خان نے عید کے موقع پر اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ نیا ٹیزر جاری کردیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے ۔

شاہ رخ خان کا عید پر مداحوں کے لیے خاص تحفہ

شاہ رخ خان اور بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ایک ساتھ دیکھ کران کے مداحوں کے لیےیہ ڈبل ٹریٹ سے کم نہیں اور اس دلچسپ ٹیزر کو اب تک یوٹیوب پر 11,208,346 جبکہ فیس بک پر 3.7ملین لوگوں نے دیکھ لیا ہے ۔

شاہ رخ خان کا عید پر مداحوں کے لیے خاص تحفہ

آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم’زیرو‘ میں کنگ خان ایک بونے کا کردار ادا کریں گے جبکہ کنگ خان کے ساتھ اس فلم میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جو اس سال کرسمس کے موقع پریعنی21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین