ورلڈ کپ فٹ بال میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے جس میں یوروگوائے کا مقابلہ مصر سے، مراکش کے مدمقابل ایران ہوگی، جبکہ اسپین کی ٹیم پرتگال سے مقابلہ کرے گی ۔
روس میں گزشتہ روز شروع ہوئے فٹ بال کے عالمی میلے کے افتتاحی میچ میں ہوم ٹیم نے رنگ جماتے ہوئے سعودی عرب کو پانچ گول سے ٹھکانے لگایا تھا۔
میگا ایونٹ میں آج کا سب سے تگڑا مقابلہ سابق عالمی چیمپئن اسپین اور پرتگال کے درمیان ہوگا۔دونوں ہی ٹیموں میں بڑے نام بھی شامل ہیں، لیکن سب کی نظریں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو پر جمی ہوں گی۔ میچ رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔
اس سے پہلے ہونے والے میچ میں مراکش اور ایرن کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی اور یہ میچ رات 8بجے کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب آج دن کا پہلا میچ شام پانچ بجے ہوگا جس میں سابق عالمی چیمپئن یورو گوائے کے مدمقابل ہوگی۔ یورو گوائے کی ٹیم میں لوئی سواریز ہیں تو مصر میں محمد صلاح اپنا جادو جگائیں گے۔