سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔
شاہ سلمان نے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’ میںآپ سب لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اللہ کا شکر ہے کہ ہم رمضان اور روزوں کی تکمیل میں کامیاب ہوئے ۔ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے اچھے اعمال اور نیکیوں کو قبول فرمائے۔‘
پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ’ اللہ نے عبادت کے بعد عید کا یہ دن خوشیاں منانے کے لیے بنایا ہے۔یہ ہمدردی ، رواداری اور یک جہتی کی اقدار کے احیا کا دن ہے۔ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس کو تمام مسلمانوں کے لیے خوشیوں بھرا دن بنادے اور اس کو اسلامی قوم کے لیے خیر سے بھر دے۔اللہ کی روشن کتاب کے بعد عید اس کے عظیم پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا ہمارے لیے ایک تحفہ ہے۔