• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سعودی ولی عہد کی روسی صدر سے ملاقات

سعودی ولی عہدنےروسی صدر ولادیمرپیوٹن سے روس میں فٹ بال کے عالمی کپ ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ملاقات کی ۔ یہ میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا گیا جن میں روس نے سعودی ٹیم کو پانچ گول سے شکست دے دی ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد نے روسی صدر ولادی میر پوتین اور توانائی کے وزیر الیگزینڈر نوواک سے ملاقات کی۔

ان کے ہمراہ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح اور وفد کے دوسرے ارکان بھی موجود تھے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات میں عالمی سطح پر تیل کی پیداوار میں کمی سے متعلق سمجھوتے پر تبادلہ خیال کیا جائے گاالبتہ وہ اس سمجھوتے سے دستبرداری کے بارے میں کوئی غور نہیں کریں گے۔

تازہ ترین