• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹیڈ فلم ـ’دی گرنچ‘کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹرپیٹر کینڈی لینڈ اورییروکینی کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غصیلے اور شرارتی سبز رنگ کے معروف کارٹون کردار گرنچ کے گِرد گھوم رہی ہے جو اب بڑے پردے پر بھی جلوۂ گر ہو رہا ہے ۔

معروف کارٹون کردار گرنچ اب بڑے پردے پر

اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں گرنچ Whovilleنامی ایک خوشخال گاؤں میں تباہی مچانے کی منصوبہ بندی کرتا ہے اور کرسمس کو خوشیوں کو پریشانی میں تبدیل کرنا چاہتا تاہم گاؤں کے رہائشی گرنچ کی منصوبہ بندی بھانپ جاتے ہیں اور اس کی پلاننگ کر ناکام کرنے کیلئے یکجان ہو جاتے ہیں۔

کرس میلیڈانڈی اور جینیٹ ہیلے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کیلئے گرنچ کے اینی میٹیڈ کردارکے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکاربینیڈکٹ کمبربیچ کی آوازمیں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

الیومینیشن انٹرٹینمنٹ کے تحت تیار ہونیوالی تھری ڈی اینی میٹیڈ فلم رواں سال 9نومبر کو یونیورسل پکچرز کے بینر تلے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین