• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین فٹبال فیڈریشن نے ٹیم کوچ جولین ٹوپ ٹیگوئی کو عہدے سے فارغ کردیا

میڈرڈ (آئی این پی)اسپین فٹبال فیڈریشن نے ورلڈکپ سے ایک روز قبل ٹیم کوچ جولین ٹوپ ٹیگوئی کو عہدے سے فارغ کرتے ہوئے فیڈریشن کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر فرنینڈو ہیروکو کوچ کے منصب پر فائز کردیا، جولین لوپ نے ریال میڈرڈ کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کا اعلان کیا تھا اور ہسپانوی عوام نے ورلڈکپ سے محض چند دن قبل اس اعلان پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ اسپینش فٹبال فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جولین لوپ نے ہمیں آگاہ کئے بغیر ریال میڈرڈ سے معاہدہ کیا جس کی وجہ سے فیڈریشن نے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ اسپینش فٹ بال فیڈریشن کے صدر لوئس روبائلز نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس وقت یہ مشکل فیصلہ ہے اور میں جانتا ہوں کہ مجھے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑے گا تاہم میں سمجھتا ہوں کہ اس سے ہماری ٹیم مزید مضبوط ہوگی۔ اسپین نے 2016میں جولینکو ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا اور ان کی زیرکوچنگ اسپینش ٹیم نے 20میں سے 14میچوں میں فتوحات حاصل کیں اور اس دوران اسپین کو کسی بھی میچ میں شکست نہیں ہوئی۔ انہوں نے گزشتہ ماہ ہی اپنے معاہدے میں 2020 تک تجدید کی تھی تاہم پھر رواں ہفتے یکدم ریال میڈرڈ کی کوچنگ سنبھالنے کا اعلان کردیا تھا۔ اسپین کے 50سالہ نئے کوچ فرنینڈو رویال میڈرڈ کے سابق کپتان ہیں اور انہیں ماضی میں کوچنگ کا کچھ خاص تجربہ نہیں جہاں وہ صرف دوسرے درجے کی ہسپانوی لیگ کی ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین