• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن فٹبال کو چنگ اسٹاف گول کیپر لوریس کا حوصلہ بڑھانے سامنے آگیا

برلن( اے ایف پی) لیورپول کے گول کیپر لوریس کیریوس کا حوصلہ بڑھانے کے لئے جرمن کو چنگ اسٹاف سامنے اگیا۔ رئیل میڈرڈ سے یونیفا چیمپئنز لیگ فائنل میں ان کی مایوس کن کارکردگی انگلش کلب کے لئے ناکامی کا سبب بنی جرمن گول کیپنگ کوچ آندر یاس کیو پکے نے کہا کہ ہم لوریس کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم نے انہیں بھیجی گئی ای میل میں لکھا ہے کہ وہ فائنل کو بھول کر اگلے میچز میں عمدہ پرفارمنس پیش کرنے پر توجہ دیں ہیڈ کوچ جو ٹیم لیو رٹیم منیجر اولیور بیبروف اور کیو ئپکے نے مشترکہ ٹیکسٹ پیغام میں اوریس کا حوصلہ بڑھایا ہے کیوئپکے 1990 کی دہائی میں جرمنی کے گول کیپر رہتے ہوئے ورلڈ کپ اور یورپین چیمپئن بھی بن چکے ہیں۔ انہوں نے اوریس پر تنقید کرنے والے ماہرین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے مکمل طورپر اوریس کی حوصلہ شکنی کی گئی جو کسی طورمناسب نہیں تھا۔
تازہ ترین