• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جدید ٹیکنالوجی نے فاصلے گھٹا دیے ہیں۔‘‘
میرے بیٹے نے پر جوش لہجے میں کہا۔
اس نے وڈیو کال کی تھی۔
وہ امریکا میں ملازمت کر رہا ہے،
اس سال بھی عید پر پاکستان نہیں آ رہا۔
چاند رات کو کہنے لگا،
’’پاپا! دیکھیں، فاصلے مٹتے جا رہے ہیں۔
ہم دن میں چار بار بات کر سکتے ہیں۔
رئیل ٹائم ایک دوسرے کی آواز سن لیتے ہیں۔
ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں۔‘‘
میں نے کہا،
’’سب ٹھیک ہے بیٹے!
میں تمہیں دیکھ سکتا ہوں،
تمہاری آواز سن سکتا ہوں،
لیکن میں عید کے دن تمہیں گلے نہیں لگا سکتا۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین