• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص میں جمعتہ الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا

میرپورخاص (نامہ نگار) میرپورخاص میں جمعتہ الوداع عقیدت واحترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، شہر بھر کی مساجد میں جمعتہ الوداع کی نماز کے بڑے روح پرور اجتماعات ہوئے، جس میں فرزندان توحید نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمازیوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر مختلف مساجد کے باہر بھی نماز کی ادائیگی کے لئے انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر مسلمانوں نے بارگاہ رب العزت میں گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی، دکھ بیماری اور پریشانیوں سے نجات، سیدھے راستے پر چلنے، خیر وبرکت،اسلام کی سربلندی، پاکستان کے استحکام ،ترقی وخوشحالی ، دہشت گردی کے خاتمے اور باہمی اتحاد واتفاق کے لئے دعائیں مانگیں۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے اور مساجد کے اطراف میں بھاری تعداد میں پولیس نفری تعینات کی گئی تھی۔

تازہ ترین