• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداد پور: پولیس کا گودام پر چھاپہ،4169؍پیکٹ چھالیہ برآمد

شہدادپور (نامہ نگار) ایس ایس پی سانگھڑ راؤ اسلم عارف کی جانب سے چلائی جانے والی مہم میں اے ایس پی حسن جاوید بھٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او شہدادپور انسپکٹر سہیل احمد خاصخیلی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھالیہ کے ایک گودام پر چھاپ مار کر چھالیہ کے 4169 پیکٹ 199872 ساشہ جن کی مالیت 800000 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے برآمد کر کے ایک ملزم انور سعید کو گرفتار کر کے تھانہ لے آئی اور مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا۔اس موقع پر انسپکٹر سہیل احمد خاصخیلی نے ملزم آور برآمد کی گئی چھالیہ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے سماجی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے شہر کو سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکوں گا۔جس کے لئے پولیس کے حوصلے بلند ہے۔

تازہ ترین