• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور:پانی چوری میں ملوث مزید 27؍وڈیروں کیخلاف مقدمات درج

خیرپور(بیورو رپورٹ ) نگران وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان کے پانی چور وڈیروں کے خلاف کارروائی کرنے کے حکم پر پانی چور وڈیروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری مزید 27وڈیروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان کے پانی چور وڈیروں کے خلاف کارروائی کرنے کے حکم پر پانی چور وڈیروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے حمیر جی اور فیض نہر کے مزید 27پانی چور وڈیروں کے خلاف پانی چوری کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جن پانی چور وڈیروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں غلام نبی شیخ،سرور شیخ،پنجل شیخ،محمد رمضان ،محمد معروف،محمد مٹھل ،جاوید حسین ،شمن علی،محمد امین،علی ڈنو ،رسول بخش، غلام سرور کلہوڑو ،عبدالرشید کھوڑو،عطاء اللہ کھوڑو، محمد صالح بھٹو،بہادر شیخ اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات میں نامزد وڈیرے گرفتاری سے بچنے کے لیے زیر زمین چلے گئے ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اس سے قبل فیض گنج،کوٹ لالو اور اکری تھانوں میں 36پانی چور وڈیروں کے خلاف نہری پانی چوری کرنے کے مقدمات درج کئے گئے تھے پانی چور وڈیروں کے خلاف محکمہ آبپاشی کی جانب سے سرکاری مدعیت میں درج کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین