• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر فتح محمد برفت سےڈاکٹر مراد خاصخیلی کی ملاقات

جام شورو(اسٹاف رپورٹر) جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف فزکس کے ایسوسئیٹ پروفیسر ڈاکٹر مراد علی خاصخیلی نے رسرچ ٹریننگ فیلوشپ مکمل کرنے کے بعد شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت سے ملاقات کی اور انہیں ٹریننگ کے حوالے سے تفصیلی معلومات دیںاور حاصل کئے گئے سرٹیفکیٹ بھی پیش کئے، جس پر شیخ الجامعہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر خاصخیلی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ حاصل کی گئی تحقیقی ٹریننگ سے اپنے انسٹیٹیوٹ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دینے کی کوشش کرینگے۔ ڈاکٹر برفت نے مزید کہا کہ نئے علم سیکھنے اور مختلف علموں کے بارے میں فنی معلومات حاصل کرنے کے سلسلے میں ٹریننگ کی بڑی اہمیت ہے، ٹریننگ، معلومات، صلاحیتوں اور خوداعتمادی بڑہانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور تحقیقی عمل کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، اس لئے اپنے ملک اور بیرون ممالک میں ٹریننگ کے مواقعے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا چاہيے۔

تازہ ترین