• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی: 09 افسران کی گریڈ 20 میں ، 28 افسران کی گریڈ 19 جبکہ 05 افسران کی گریڈ 18 میں ترقی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ کسی بھی شعبہ کی ترقی میں ملازمین کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہوتاہے ،ہمیں دھرنوں اور احتجاج میں وقت ضائع کرنے کے بجائے جامعہ کراچی کی ترقی کے لئے کام کرناچاہیئے اور مل بیٹھ کرمسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔جامعہ کراچی کے نامساعد مالی حالات کے باوجود میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ جامعہ کے تمام ملازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ادارے کی اصل طاقت ملازمین ہیں اور ملازمین کو چاہیئے کہ وہ محنت ،لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں اور ادارے کی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے میرا بھرپور ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ جاتی ترقی کمیٹی کی سفارشات پر افسران کو دی جانے والی ترقی کے خطوط کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ماجد ممتاز،رئیس کلیہ علم الادویہ پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر،رئیس کلیہ نظمیات وانتظامی علوم پروفیسر ڈاکٹر طاہر علی،اراکین سنڈیکیٹ سید غفران عالم،ڈاکٹر صالحہ رحمن اورڈاکٹر محسن علی بھی موجودتھے۔

تازہ ترین