• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقابلہ حسنِ قرأت و نعت میں ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبا نےتینوں پوزیشن حاصل کرلیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایمیٹی انٹرنیشنل اور سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ہونیوالے بین الجامعات مقابلہ حسنِ قراٗت و نعت میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبا نے اول دوم اور سوم تینوں پوزیشن حاصل کرلیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ نعت و قرأ ت کے مقابلوں میں ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبا چھا گئے۔قرأت کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن فاطمہ ناز ڈاؤ میڈیکل کالج، جبکہ دوسری پوزیشن ڈاؤ میڈیکل کالج کے اُسامہ علی اور تیسری پوزیشن بھی ڈاؤ میڈیکل کالج کے طالب علم عمران نے حاصل کی۔نعت خوانی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن ڈاؤ میڈیکل کالج کے سید بلال علی نے حاصل کی، جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بھی بالترتیب ڈاؤ کالج آف فارمیسی کے محمد حمزہ بٹ اور ڈاؤ میڈیکل کالج کے عبدالوھاب نے حاصل کی۔مقابلوں کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر ضیا ء الدین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم نے کہا کہ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کو مقابلے منعقد کرانے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبا کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

تازہ ترین