• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم جیت کے ٹریک پر ہے،کپتان سرفراز احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامیاب دورہ انگلینڈ و آئرلینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ سے میچز کھیل کر قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی غیر ملکی پروازکے ذریعے براستہ دبئی لاہور پہنچے جن میں حسن علی، فہیم اشرف، احمد شہزاد، راحت علی اور آصف علی شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا جیتنا بڑی کامیابی ہے، اکثریت کا خیال تھا کہ ٹیم ہار کر آئے گی تاہم پاکستان ٹیم جیت کے ٹریک پر ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور چیمپئنز ٹرافی ماضی کا حصہ ہے اب ہمیں آگے کی طرف بڑھنا ہوگا۔ خیال رہے کہ دورہ برطانیہ سرفراز احمد کیلئے خصوصی کامیابیاں لے کر آیا، سرفراز احمد کو لارڈز میں ٹیسٹ جیتنے والے پانچویں پاکستانی کپتان کا اعزاز حاصل ہوا اور مسلسل 8 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر سرفراز احمد کو کامیاب ترین کپتان ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوگیا۔ قومی ٹیم کےکپتان سرفراز احمد کا کہناہےکہ چیمپئنز ٹرافی ماضی کا حصہ ہے اب ہمیں آگے دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیشہ یاد گار رہتا ہے اور رمضان میں لوگوں کی دعائیں ساتھ ہوتی ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان نے فٹبال ورلڈکپ میں برازیل کی حمایت کی اور ساتھ ہی عید پر قوم کو مبارکباد بھی دی۔
تازہ ترین